29 مئی، 2024، 5:48 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پہلے کی طرح جاری ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ پداء نہیں ہوئی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پہلے کی طرح جاری ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا: خارجہ پالیسی اور پڑوسی ممالک پر توجہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ مختلف شعبوں میں سنجیدہ بات چیت پر صدر رئیسی کا اصرار تھا۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی نگرانی میں نظام کے اقدامات کے فریم ورک کے اندر ایٹمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے عمان کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران فریقین کے درمیان زیر بحث آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ کے مسئلے اور صیہونی حکومت کے جرائم سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اسی طرح فریقین کے درمیان اہم بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1924380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha